ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہندوستان میں سیاسی پناہ کی درخواست دوں گا: براہمداغ بگٹی

ہندوستان میں سیاسی پناہ کی درخواست دوں گا: براہمداغ بگٹی

Tue, 20 Sep 2016 16:44:57    S.O. News Service

بلوچستان ، 20؍ستمبر (ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا )بلوچستان ریپبلکن پارٹی کے لیڈر اور علیحدگی پسند رہنما برہمداغ بگٹی کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہندوستان میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔کالعدم بلوچستان رپبلکن پارٹی کی سوئٹزرلینڈ شاخ کے سابق نائب سیکرٹری جنرل عزیز اللہ بگٹی کا اس تناظر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا، براہمداغ بگٹی کی ہندوستان میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کے حوالے سے 19 ؍ستمبر کو بی آر پی کی مرکزی کمیٹی کا اجلاس ہوا تھا جس میں براہمداغ بگٹی سمیت شیر محمد بگٹی، منصور بلوچ، جواد بلوچ، اور فاروق بلوچ شریک تھی۔ کمیٹی نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ براہمداغ بگٹی ہندوستان کی شہریت حاصل کریں گے۔براہمداغ بگٹی نے اس کمیٹی کی میٹنگ کے بعد جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا،میں باقاعدہ طور پر ہندوستان میں سیاسی پناہ کی درخواست دوں گا۔ سوئٹزرلینڈ میں چھ سال تک سیاسی پناہ کی درخواست زیر سماعت رہنے کے باوجود سفری دستاویزات نہیں مل سکیں جس کے باعث بلوچستان میں بلوچوں کی نسل کشی اور مظالم کے حوالے سے بین الاقوامی آگاہی پھیلانے اورعالمی سطح پر اس سلسلے میں راہ ہم وار کرنے میں مشکلات درپیش ہیں۔ براہمداغ بگٹی نے کہا کہ وہ ان بلوچوں کے لیے بھی ہندوستان میں سیاسی پناہ کی درخواست دیں گے جو اب بھی بلوچستان اور افغانستان میں ہیں۔براہمداغ بگٹی کے دادا اکبر بگٹی 2006میں بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں مارے گئے تھے۔براہمداغ بگٹی نے کہا، ہم ہندوستان میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کا کام فوری طور پر شروع کر دیں گے، ہم ہندوستانی سفارت خانے میں جائیں گے اور جو بھی قانونی طریقہ ہے اسے اختیار کریں گے۔


Share: